Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،سکھ کمیونٹی کاپاک فوج سے بھرپور تشکر کا اظہار 

بروقت امدادی کارروائیوں پرفیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے ، رمیش سنگھ اروڑہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 days ago پر Aug 30th 2025, 2:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،سکھ کمیونٹی کاپاک فوج سے بھرپور  تشکر کا اظہار 

راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکر گڑھ ،نارووال اور کرتار پورکا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔

گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیالکوٹ ، شکر گڑھ، نارووال اور کرتار پورکا بھی دورہ کیا جب کہ اس موقع پر خطاب میں فیلڈ مارشل نے سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی۔
سکھ کمیونٹی نے سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پرفیلڈ مارشل کو خراج تحسین کیا۔

اس موقع پر سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروقت امدادی کارروائیوں پرفیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے ،  پاک فوج کے جوان آخری شخص کی باحفاظت منتقلی تک کھڑے رہے۔

’جو آپ نے کیا ہمارے پاس الفاظ نہیں‘، سکھ رہنما رمیش سنگھ کا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل کے سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا،  سیلاب کے بعد 24گھنٹے میں جو آپ نے کیا اس کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں، دنیاکو جب پتا چلےگاکہ فیلڈ مارشل نے خود کرتارپور کا دورہ کیا تو سکھوں کا مان مزید بڑھے گا۔

رمیش سنگھ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سکھ آکر کہتے ہیں کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جو سکھ کمیونٹی کا مان بڑھایا اس پر پوری دنیا کے سکھوں کی طرف سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، سیلاب کے بعد 24 گھنٹے میں جو آپ نے کیا اس کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے کہا کہ کرتاپور صاحب کیلئے آپ نے جو کیا اس پر بھر پور شکر گزار ہیں، دنیا بھر کے سکھوں کا سر پاکستان کی طرف عقیدت و احترام کے ساتھ جھکتا ہے۔

سکھ رہنماؤں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے سکھوں کا پیار اور ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ ہیں، پوری دنیا کے سکھ آپ کے مشکور ہیں، پاکستان ہمارے لیے حقیقی طورپر جنت ہے، پاک فوج سیلاب جیسی قدرتی آفت میں پاکستان کے عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے ہمیشہ پیش پیش ہے۔

Advertisement
بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار

  • 8 گھنٹے قبل
بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

  • 9 گھنٹے قبل
 اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ

 اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ

  • 8 گھنٹے قبل
بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی

  • 11 گھنٹے قبل
سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ

  • 10 گھنٹے قبل
سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

  • 11 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ

افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ

  • 8 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام

خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام

  • 8 گھنٹے قبل
معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے  ، علی امین گنڈاپور

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور

  • 8 گھنٹے قبل
افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا

  • 8 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement