اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
ہم ابھی بھی آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان معاملات حل ہوچکےہیں،تو ہمیں کیا مسئلہ ہے؟،اسحاق ڈار


اسلام آباد: پاکستان اور آرمینیا نے سفارتی تعلقات کے قیام پرغور کرنے پراتفاق کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نے دوران گفتگو پاکستان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے آرمینیا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام پرغور کرنے پراتفاق کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ابھی بھی آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان معاملات حل ہوچکےہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین آپس میں معاملات درست ہوچکے تو ہمیں کیا مسئلہ ہے؟
خیال رہے کہ پاک آذربائیجان دوستی اور نگورنوکاراباخ کے متنازعہ علاقہ کی وجہ سے پاکستان نے آرمینیا کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی اس ملک سے کوئی سفارتی تعلقات ہیں۔
جبکہ چند روز قبل وائٹ ہاؤس میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشینیان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے اور آئندہ پر امن طریقے سے معاملات کو حل کرنے پر اتفاق کیا، جس کے بعد دونوں ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پیس پرائز کے لیے نامزد کیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر بطور ثالث اور گواہ کے طور پر دستخط کیے جس کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا نے مکمل جنگ بندی کا معاہدہ ہوا۔

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی
- 5 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون کے 10 واں اسپیل کل سے شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 44 منٹ قبل

فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

سری لنکا:سیاحوں کی بس گہری کھائی میں جاگری، 15 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 14 منٹ قبل

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت
- 4 گھنٹے قبل

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

آئی سی سی: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

نیپال میں فیس بک سمیت کئی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ
- 31 منٹ قبل