تازہ حملوں میں حوثیوں کے اہداف اور حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ کے متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ


اسرائیلی فوج کے غزہ کے ساتھ یمن پر بھی حملے جاری ہیں، صیہونی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا پر ایک بار پھر شدید بمباری کی ہے،تازہ حملوں میں حوثیوں کے اہداف اور حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ کے متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بمباری کے وقت انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی ٹی وی پر خطاب کر رہے تھے جبکہ حوثی اکثریتی جماعت انصاراللہ نے اسرائیلی دعوے کی تردید کی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق حوثی اہلکار نصرت الدین عامر نے اسرائیلی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا مقصد گروپ کے رہنماؤں بشمول وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف کو نشانہ بنانا تھا۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی حملوں کا مقصد شہری مقامات اور یمن کی عوام کو نشانہ بنانا ہے، کیونکہ وہ غزہ کی حمایت میں ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے یمن پر 4 روز قبل بھی فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
اس حوالے سے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ صنعا میں درجنوں اسرائیلی طیاروں نے صدارتی کمپلیکس کے نزدیک میزائل اور ایندھن کے گودام اور پاوراسٹیشن کو نشانہ بنایا تھا۔

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 7 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 5 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 8 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 8 گھنٹے قبل

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 4 گھنٹے قبل

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 8 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 6 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 5 گھنٹے قبل

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 5 گھنٹے قبل