فوجی قیادت میں، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو "معرکۂ حق" کے دوران مؤثر حکمت عملی اور فرنٹ لائن قیادت پر ہلالِ جُرات دیا گیا


یومِ آزادی کے موقع پر ایوانِ صدر اسلام آباد میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں صدرِ مملکت ڈاکٹر آصف علی زرداری نے سول اور عسکری قیادت کو قومی خدمات پر اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔
ذرائع کے مطابق، سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز "نشانِ پاکستان" کی سفارش کی تھی، تاہم وزیر اعظم نے ذاتی طور پر اپنا نام فہرست سے نکالنے کی ہدایت دی اور باقی تمام ناموں کی منظوری دے دی۔
تقریب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کو نشانِ امتیاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، احسن اقبال، شیری رحمان، فیصل سبزواری، مصدق ملک، حنا ربانی کھر، طارق فاطمی اور خرم دستگیر خان کو بھی مختلف اعلیٰ سول اعزازات سے سرفراز کیا گیا۔
فوجی قیادت میں، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو "معرکۂ حق" کے دوران مؤثر حکمت عملی اور فرنٹ لائن قیادت پر ہلالِ جُرات دیا گیا، جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ادھر معروف صحافی انصار عباسی نے "معرکۂ حق ایوارڈ" قبول کرنے سے معذرت کر لی۔ انہوں نے کابینہ سیکریٹری کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ یہ اعزاز پوری قوم کا ہے، کیونکہ انہوں نے صرف اپنا پیشہ ورانہ فرض ادا کیا ہے، کوئی غیر معمولی کارنامہ انجام نہیں دیا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 18 hours ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- a day ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- a day ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 17 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 2 days ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 days ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- a day ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 18 hours ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 18 hours ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 18 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 days ago




.webp&w=3840&q=75)




.jpg&w=3840&q=75)