Advertisement

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کےخلاف 34 سال بعد ون ڈے سیریز جیتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 گھنٹے قبل پر اگست 13 2025، 8:43 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو  تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر  سیریز اپنے نام کر لی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں 202 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان اور  ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈےٹرینیڈاڈ میں کھیلا گیا، جہاں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو  جیت کے لیے 295  رنز کا ہدف دیا۔جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کےخلاف 34 سال بعد ون ڈے سیریز جیتی ہے۔

پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز نے مقررہ50 اوورز میں  6 وکٹ کے نقصان  پر 294 رنز بنائے، کپتان شائی ہوپ 94 گیندوں پر 120 جبکہ جسٹن گرویوز  24 گیندوں پر 43 رنز  بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایون لوئس نے 37 اور روسٹن چیز نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 10 اوورز  میں 72 رنز کے عوض 2  وکٹیں حاصل کیں،  ابرار  احمد نے 34 رنز  دےکر   2 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔

ویسٹ انڈیز کے 295 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ویسٹ انڈین بولرز کا کھل کر سامنا نہ کرسکی اور پوری ٹیم 30 ویں اوور میں صرف 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستانی بیٹر صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، حسن علی اور ابراراحمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 30، حسن نواز 13 اور بابر اعظم 9 رنز بنا سکے جبکہ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نسیم شاہ نے 6 اور حسین طلعت نے ایک رن بنایا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے صرف 18 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گوڈاکیش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

Advertisement
بھارت کی جانب سےدریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ

بھارت کی جانب سےدریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ

  • 7 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت بگڑنے  پرجیل سے  اسپتال منتقل کردیا

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت بگڑنے پرجیل سے اسپتال منتقل کردیا

  • 2 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان بر قرار، نئی حد عبور کرنے کے قریب

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان بر قرار، نئی حد عبور کرنے کے قریب

  • 5 گھنٹے قبل
بھارت امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ

بھارت امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ

  • 7 گھنٹے قبل
سندھ حکومت کاسروائیکل کینسر سے بچاؤ کی  ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کاسروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان امریکا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، انٹیلیجنس شیئرنگ تیز کرنے کا فیصلہ

پاکستان امریکا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، انٹیلیجنس شیئرنگ تیز کرنے کا فیصلہ

  • 3 گھنٹے قبل
بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا کیس سننے سے انکار 

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا کیس سننے سے انکار 

  • 5 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان کے ساتھ  انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، امریکا

پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، امریکا

  • 7 گھنٹے قبل
ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ صورتحال بہتر ہو جائے گی، وزیر خزانہ

ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ صورتحال بہتر ہو جائے گی، وزیر خزانہ

  • 4 گھنٹے قبل
عدالتی احکامات کے باوجود اعظم سواتی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا 

عدالتی احکامات کے باوجود اعظم سواتی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا 

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement