تاجر برادری نے ملک گیر ہڑتال مؤخر کر دی، حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
صدر FPCCI عاطف اکرام شیخ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے، ہمارے تحفظات کو حکومت سن رہی ہے، اور ہم مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں۔


اسلام آباد : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کاروباری برادری کی جانب سے ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے مالیاتی قوانین پر نظرثانی کی یقین دہانی کے بعد سامنے آیا ہے۔
صدر FPCCI عاطف اکرام شیخ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے، ہمارے تحفظات کو حکومت سن رہی ہے، اور ہم مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ فنانس ایکٹ کی شق 37A اور 40B پر کاروباری برادری کے اعتراضات سامنے آئے تھے، جن پر حکومت نے نظرثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک چار رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم سے منظوری کا انتظار
عاطف اکرام شیخ نے واضح کیا کہ اب یہ تجاویز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد حتمی شکل اختیار کریں گی۔ ان کا کہنا تھا:
"پورے پاکستان میں ہڑتال نہیں ہوگی، لیکن یہ ممکن ہے کہ چند ایک شہروں میں جزوی ردِعمل دیکھنے کو ملے۔"
تمام بڑے چیمبرز کا اعتماد حاصل
سینئر نائب صدر FPCCI ثاقب فیاض مگوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور کوئٹہ سمیت ملک کے بڑے تجارتی شہروں کے نمائندے شریک تھے، اور تمام چیمبرز نے ہڑتال نہ کرنے پر اتفاق کیا۔
انجمن تاجران بھی ہم آواز
صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ "یہ پہلا موقع ہے کہ فیڈریشن اور انجمن تاجران ایک ہی مؤقف پر اکٹھے ہیں۔ اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو ہڑتال کا آپشن پھر زیر غور آئے گا۔"
ان کے مطابق حکومت کے نمائندہ ہارون اختر نے چار نکاتی فریم ورک پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے، اور مذاکرات بھی مثبت رہے ہیں۔

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 13 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 9 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 9 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 11 گھنٹے قبل