پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کے ساتھ دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہیں، اور فیصلوں سے متعلق پریس بریفنگ کل متوقع ہے


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل قافلہ اسلام آباد سے روانہ ہو کر لاہور پہنچ گیا ہے۔
قافلے کی آمد سے قبل شاہدرہ موڑ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق، قافلے اور کارکنوں کو اجتماع کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی سمیت چار کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں یاسر گیلانی کو رہا کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کا قافلہ لاہور میں رائیونڈ کے نجی فارم ہاؤس کی جانب روانہ ہوا، جہاں پارٹی کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں، جس میں 5 اگست سے شروع ہونے والی ممکنہ احتجاجی تحریک سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کے ساتھ دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہیں، اور فیصلوں سے متعلق پریس بریفنگ کل متوقع ہے۔
لاہور روانگی سے قبل خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی قیادت، اراکین قومی اسمبلی، پنجاب و خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ قافلے کی روانگی کا مقصد صرف بات چیت اور مشاورت ہے، اور کسی غیر آئینی یا پرتشدد سرگرمی کا کوئی ارادہ نہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا "یہ قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے عوامی نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہے۔ ہم امن، محبت اور جمہوری اقدار کا پیغام لے کر جا رہے ہیں، اور کسی قسم کا احتجاج یا انتشار ہمارا مقصد نہیں۔"
ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کا قافلہ لاہور میں مختلف ملاقاتیں کرے گا، جہاں سینیٹ انتخابات، سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 7 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 9 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 9 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 9 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں کی واپسی ان کا حق ہے، وہ ضرور آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
- 9 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 9 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 9 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 7 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 6 گھنٹے قبل