پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا
100 انڈیکس 807 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 151 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 807 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 151 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے کاروباری ہفتے میں جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس صبح 9 بج کر 48 منٹ پر 807 پوائنٹس یا 0.62 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 151 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
مجموعی طور پر 373 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، 253 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 101 کمپنیوں کے حصص کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جب کہ 19 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز نئے مالی سال کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا، اور 2144 پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 30 ہزار 344 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
منگل کو مالی سال کے پہلے روز بھی مارکیٹ 2 ہزار 572 پوائنٹس یا 2.05 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔

کربلا کے بعد فلسطین جیسی قربانی کی مثال نہیں ملتی، وزیر دفاع
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کی برمنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
- 37 منٹ قبل

یوم عاشور کے پُرامن انعقاد پر وزیراعظم کا سیکیورٹی اداروں، صوبائی حکومتوں کو خراج تحسین
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان: 1500 فلاحی تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیئے
- 8 گھنٹے قبل

اسرائیل نے یمن سے حملے کے متاثرہ بین گوریون ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دیں
- ایک گھنٹہ قبل

یوم عاشور کے جلوس ملک بھر میں پُرامن اختتام پذیر، سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاری، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کے 2 کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے
- 2 گھنٹے قبل

لاہور سے اسکردو جانے والی پرواز کو پرندہ ٹکرانے پر واپس لینڈ کرایا گیا، پرواز منسوخ
- ایک گھنٹہ قبل