اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے دیرالبلاح میں ایک گھرکو بھی نشانہ بنایا جس کے باعث 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔


غزہ: غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، صہیونی فوج نے آج پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے میں نتساریم راہداری کے قریب امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہاتھوں میں برتن پکڑے کئی روز سے بھوک کا شکار فلسطینی زندگی گنوا بیٹھے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے دیرالبلاح میں ایک گھرکو بھی نشانہ بنایا جس کے باعث 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں آج مجموعی طور پر 50 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب قوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے ترجمان نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ غزہ کے مکینوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے کیوں کہ اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں کے باعث پانی کی فراہمی کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔

دفتر خارجہ نے امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کے حوالے سے خبروں اور من گھڑت اور جعلی قرار دے دیا
- 20 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف،ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ روک دیا گیا
- 19 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بحرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
- 14 hours ago

بھارت فالس فلیگ آپریشن کرنے کے موڈ میں ہے،اگر حرکت کی توکولکتہ تک پہنچا کرآئیں گے،خواجہ آصف
- 18 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں مہنگائی بڑھے گی وہیں ڈرامہ انڈسٹری پر بھی اثر پڑے گا،فنکار برادری
- 16 hours ago

شمالی وزیرستان: سرحد پار سے دراندازی کرنے والے 8 خوارج کی شناخت ہوگئی، 2 افغان شہری نکلے
- 20 hours ago

آئی ایم ایف نے830ارب کی سبسڈی منظور کرتے ہوئے اگلے سال بجلی مہنگی کرنے کی شرط رکھ دی
- 20 hours ago

10 دن کا دیاگیا وقت ختم ہو رہا ہے، معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی،ٹرمپ کی دھمکی
- 14 hours ago

ایران امریکی افواج پر اس وقت تک شدید دباؤ ڈالتا رہے گا جب تک وہ وہاں سے نہیں نکل جاتے،ترجمان
- 19 hours ago

ایران کی جوابی کارروائیاں جاری: تل ابیب سمیت دیگرامریکی اڈوں پر میزائل حملے، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
- 20 hours ago

سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط : پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
- 17 hours ago

ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں،مذاکرات کیلئے اسلام آباد آنے سے کبھی انکار نہیں کیا،عباس عراقچی
- 18 hours ago











