Advertisement
پاکستان

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسزکا دہشتگردوں کےخلاف آپریشن مکمل ہو گیا  اور بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Mar 13th 2025, 12:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
جعفر ایکسپریس   حملہ :  آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ سے پشاور  جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری ہے اور موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسزکا دہشتگردوں کےخلاف آپریشن مکمل ہو گیا  اور بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ بازیاب کروائے گئے بچوں اورخواتین کو انسانی شیلڈ کے طورپراستعمال کیا جارہا تھا، اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پردہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا تھا ۔

دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میںٹرین ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں بچے بڑے نوجوان اور خواتین بھی شامل تھیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چھ کے قریب دہشت گردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے باعث ڈرائیور سمیت کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں ۔
جبکہ دوسری جانب ٹرین پر فائرنگ سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے، جبکہ ایمرجنسی ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے، جبکہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو بھی سبی پر روک دیا گیا ہے۔ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی سبی پر روک دیا گیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق سبی اسپتال میں ایمرجنسی ہائی الرٹ کردی گئی تھی ۔ ۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا تھا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ  واقعہ گڈال اور پیرو کنری کے مقام پر پیش آیا تھا ۔

 ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو موقع پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واقعے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کا شاخسانہ ہونے کا امکان ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورس کا کلیئرنس آپریشن مکمل : 
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا اور بولان پاس، ڈھاڈرکے مقام پر دہشتگردوں نے جعفرایکسپریس پرحملہ کرکے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا تھا ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں نے جعفرایکسپریس کو ٹنل میں روک کرمسافروں کویرغمال بنایا ہوا تھا ، انتہائی دشوار گزار اورسڑک سے دور ہونے کے باوجود سکیورٹی فورسزموقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا تھا ۔

Advertisement
بھارت کی برمنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر

بھارت کی برمنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر

  • 7 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاری، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاری، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

  • 7 گھنٹے قبل
جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

  • 8 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیئے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیئے

  • 14 گھنٹے قبل
ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات،  ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  • 14 گھنٹے قبل
لاہور سے اسکردو جانے والی پرواز کو پرندہ ٹکرانے پر واپس لینڈ کرایا گیا، پرواز منسوخ

لاہور سے اسکردو جانے والی پرواز کو پرندہ ٹکرانے پر واپس لینڈ کرایا گیا، پرواز منسوخ

  • 7 گھنٹے قبل
یوم عاشور کے جلوس ملک بھر میں پُرامن اختتام پذیر، سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین

یوم عاشور کے جلوس ملک بھر میں پُرامن اختتام پذیر، سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین

  • 8 گھنٹے قبل
اسرائیل نے یمن سے حملے کے متاثرہ بین گوریون ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دیں

اسرائیل نے یمن سے حملے کے متاثرہ بین گوریون ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دیں

  • 8 گھنٹے قبل
ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کے 2 کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کے 2 کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے

  • 8 گھنٹے قبل
بلوچستان: 1500 فلاحی تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ

بلوچستان: 1500 فلاحی تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ

  • 8 گھنٹے قبل
یوم عاشور کے پُرامن انعقاد پر وزیراعظم کا سیکیورٹی اداروں، صوبائی حکومتوں کو خراج تحسین

یوم عاشور کے پُرامن انعقاد پر وزیراعظم کا سیکیورٹی اداروں، صوبائی حکومتوں کو خراج تحسین

  • 8 گھنٹے قبل
کربلا کے بعد فلسطین جیسی قربانی کی مثال نہیں ملتی، وزیر دفاع

کربلا کے بعد فلسطین جیسی قربانی کی مثال نہیں ملتی، وزیر دفاع

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement