لاہور:یونس خان نے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد خاموشی توڑ دی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بیٹنگ کوچ یونس خان نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے فاسٹ بولر حسن علی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے استعفی نہیں دیا، اگر اس تنازع کی وجہ سے مستعفی ہونا ہوتا تو پانچ ماہ پہلے ہی استعفی دے دیتا ،میں تو خود حسن علی کے پاس چل کر گیا سابق بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ میرے استعفی کو حسن علی کے ساتھ نہ جوڑا جائے، جو حقیقت ہے وہ عوام کو بتائی جائے ۔
سابق کپتان کا استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور میں بائیو سیکیورببل کیمپ تھا جس میں شریک نہیں ہوسکا، میں نے بورڈ کو اپنی سرجری کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک فون کال آئی اور کہا گیا کہ اگر آپ کیمپ میں نہیں آئیں گے تو آپ کے ساتھ بھی آل رائونڈر محمد حفیظ جیسا سلوک کیا جائے گا میں نے کال کرنے والے کو کہا کہ میں یونس خاں ہوں، محمد حفیظ نہیں۔ میری مجبوری ہے کہ میں نے سرجری کروانی ہے اس لیے میں کیمپ جوائن نہیں کرسکتا، اگر بورڈ میری عزت نہیں کرے گا تو کھلاڑی کی عزت کیا کرے گا ۔
سابق بیٹنگ کوچ یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے استعفی اس فون کال کی وجہ سے دیا ہے اب بورڈ کو چاہیے کہ حقیقت عوام کو بتادے ۔
یاد رہے کہ سابق کپتان نے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے گزشتہ ماہ استعفی دیا تھا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
