پاکستان کرکٹ ٹیم کل خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور سے براستہ ابوظہبی انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی ۔

رپورٹ : انس سعید
تفصیلات کے مطابق قومی اسکواڈ کے کل گیارہ اراکین جن میں تین کرکٹرز اور آٹھ مینجمنٹ افراد شامل ہیں کل لاہور سے روانہ ہوں گے قومی کرکٹر حارث سہیل، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل انگلینڈ روانہ ہوں گے ہیڈ کوچ مصباح الحق باؤلنگ کوچ وقار یونس فیڈلنگ کوچ عبدالمجید ،میڈیا مینجر ابراہیم بادیس سمیت پاکستان میں موجود اسپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی خصوصی طیارے پر سفر کریں گے پی ایس ایل میں شریک قومی اسکواڈ کے ارکان ابوظہبی سے خصوصی طیارے پر سوار ہوں گے ۔
قومی اسکواڈ ابوظہبی سے برمنگھم پہنچے گا جہاں سے ڈربی جائے گا اور وہاں تین روز کی روم آئسولیشن کرے گا قومی کرکٹ ٹیم 28 جون سے ڈربی میں پریکٹس سیشنز کا آغاز کردے گی اس دوران قومی اسکواڈ ڈربی میں پچاس اوورز پر مشتمل دو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3 جولائی کو کھیلا جائے گا قومی کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی ،دوسرا 10 اور تیسرا 13 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹی ٹونٹی میچز 16 ،18 اور 20 جولائی کو کھیلے جائیں گے ۔ دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جہاں پانچ ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- a day ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 days ago
