Advertisement
پاکستان

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

مارکیٹیں رات 9، شادی ہال 10 اور ریسٹورنٹس 11 بجے بند ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 days ago پر Sep 17th 2026, 9:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بڑھتی ہوئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پیش نظر ملک میں ایندھن کی بچت اور اخراجات میں کمی کے لیے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے، شادی ہالز اور مارکیز رات 10 بجے جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے۔ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔

شادی کی تقریبات میں صرف ون ڈش کی اجازت ہوگی، جبکہ فارمیسی، اسپتال، کلینکس، میڈیکل لیبارٹریز، پٹرول پمپس، بیکریاں، تندور، دودھ و ڈیری شاپس، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور جم اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

سرکاری گاڑیوں کے لیے تین ماہ تک ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کی جائے گی، تاہم مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، ضروری خدمات، ایف بی آر کی آپریشنل گاڑیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

مالی سال 2026-27 کے نان ای آر ای بجٹ میں ماہانہ بنیاد پر پانچ فیصد کمی ہوگی، جبکہ ترقیاتی بجٹ مستثنیٰ رہے گا۔

تمام گاڑیوں اور پائیدار اشیا کی خریداری پر پابندی ہوگی، تاہم آئی ٹی سے متعلق خریداری مستثنیٰ ہوگی۔ تین ماہ تک تمام سرکاری بیرون ملک دورے بھی معطل رہیں گے، جبکہ اسکالرشپس کے تحت سفر مستثنیٰ ہوگا۔

سرکاری اجلاسوں کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کو ترجیح دینے اور سرکاری فنڈز سے سیمینارز، تربیتی پروگرامز اور کانفرنسز پر پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی و علاقائی حکومتوں کو بھی ایسے ہی کفایت شعاری اقدامات اپنانے پر غور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 9 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 13 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 18 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 19 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 18 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 20 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
Advertisement