Advertisement
پاکستان

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 days ago پر Sep 16th 2026, 2:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں شامل کسی ایک فریق پر حملے کی صورت میں تینوں ممالک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کرکے اس پر عمل کریں گے۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہیں اور ملک کسی اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں، تاہم وہ اپنے دفاع کے ساتھ دشمن کو جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوجی کارروائیوں اور سکیورٹی سے متعلق معلومات خفیہ رکھی جاتی ہیں، اس لیے معاہدے کے تحت کارروائی کا طریقہ کار عوامی سطح پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔

افغانستان سے متعلق انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹس میں وہاں درجنوں دہشت گرد تنظیموں کا ذکر ہے۔ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین اس کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے چین کے ساتھ بھی بہترین اور تاریخی تعلقات ہیں اور مکہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ باہمی دفاعی تعاون کا معاہدہ ہے۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 18 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 18 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 9 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 19 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 13 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 20 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
Advertisement