فیلڈ مارشل نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مشترکہ مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی۔
فیلڈ مارشل نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مشترکہ مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور سکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے اور وسیع تر تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
لبنان کے وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کی تعریف کی۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 18 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 9 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 18 گھنٹے قبل


