دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے مملکت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی، پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ اور یمن میں تنازع کے پرامن اور پائیدار حل کی غرض سے کی جانے والی کوششوں کیلئے نقصان دہ ہیں


پاکستان نے سعودی عرب کے شہروں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی اہداف پر حوثی ملیشیا کے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے مملکت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی، پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ اور یمن میں تنازع کے پرامن اور پائیدار حل کی غرض سے کی جانے والی کوششوں کیلئے نقصان دہ ہیں۔
دفتر خارجہ نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ نے حملوں میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے پہلے بھی تمام ممکنہ کوششیں کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 9 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 18 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل


