Advertisement
تفریح

امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل

وائرل ویڈیو پر صارف کے دعوے نے اداکارہ کو برہم کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 15 days ago پر Sep 7th 2026, 3:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ مبینہ رومانوی تعلقات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر ایک صارف کو سخت جواب دے دیا۔

امیشا پٹیل اور ہاردک پانڈیا کو حال ہی میں ممبئی کے تاج محل پیلس میں منعقدہ ایک نجی تقریب کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں اداکارہ کرکٹر کو اپنے چند دوستوں سے متعارف کرواتی نظر آئیں۔ تقریب کی ایک ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دونوں ایک ساتھ موجود تھے۔

ایک صارف نے یہ ویڈیو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا کے کندھے پر ہاتھ رکھنا دونوں کے درمیان مبینہ رومانوی تعلق کی علامت ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں درست ثابت ہو رہی ہیں۔

اداکارہ نے صارف کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور طنزیہ انداز میں لکھا، "ہاں، یہ واقعی بہت رومانوی انداز تھا کہ میں نے اپنا ہاتھ ہاردک پر رکھا ہوا تھا۔"

امیشا پٹیل نے مزید کہا کہ وہ مذکورہ صارف کو جانتی تک نہیں اور بظاہر اسے دوستوں کے درمیان ہونے والی ایک عام ملاقات بھی رومانوی تعلق محسوس ہوتی ہے۔ اداکارہ کے مطابق، شاید صارف کی کوئی گرل فرینڈ یا لڑکی دوست نہیں، اسی لیے وہ دوستوں کی عام ملاقات کو بھی غلط رنگ دے رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا کے ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ رومانوی تعلقات کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ اس سے قبل پانڈیا اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم دونوں کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔ سابق جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 8 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 19 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 18 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 17 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 12 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 17 hours ago
Advertisement