نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
برسی کے موقع پر راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے کی مزار پر حاضری، قوالی کی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل


لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر ان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی، جہاں ان کی جانب سے قوالی پیش کیے جانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔
نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے تین دہائیاں گزر چکی ہیں، تاہم ان کی آواز اور فن آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
ان کی برسی کے موقع پر راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی۔
اس موقع پر دونوں نے وہاں کلام اور قوالی پیش کی۔ قوالی کے دوران نذرانے کے طور پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے، جبکہ بڑی تعداد میں مداح اور دیگر افراد بھی وہاں موجود تھے۔
قوالی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ بعض صارفین نے قبر پر اس انداز میں قوالی پیش کرنے کو سخت ناپسند کیا اور راحت فتح علی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہیں اور راحت فتح علی خان کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 18 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 9 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 13 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 18 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 hours ago




