شناختی کارڈ بنوانا ہو، تجدید کرانی ہویا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لینا ہو، نادرا کے مراکز پر لمبی قطار اور اپنی باری کا انتظار اب نہیں کرنا پڑے گا


ویب ڈیسک: نادرا نے شہریوں کو بنیادی سروسز کی فراہمی اب مزید آسان بنادی۔
شناختی کارڈ بنوانا ہو، تجدید کرانی ہویا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لینا ہو، نادرا کے مراکز پر لمبی قطار اور اپنی باری کا انتظار اب نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ نادرا ایسی مشین لے آیا ہے جو دکھائی دینے میں تو اے ٹی ایم جیسی ہے لیکن کام آپ کے شناختی کارڈ سے متعلق کرتی ہے۔
اس مشین کو سیلف سروس کیاسک کہتے ہیں یعنی اب ہر چھوٹے کام کے لیے کاؤنٹر پر جانے کی ضرورت نہیں۔
نادرا کی جانب سے متعارف کردہ مشین کو استعمال کرنا بھی آسان ہے، پہلے مشین کے سامنے اپنی شناخت کی تصدیق کریں، اسکرین پر مطلوبہ سروس منتخب کریں، پھر مشین آپ کو اگلا مرحلہ بتاتی جائے گی۔
اس حوالے سے ترجمان نادرا سید شباحت علی کا کہنا ہے کہ 65 سے 70 فیصد لوگ ان خودکار مشینوں کے ذریعے بغیر کسی رش کے اپنا کام کرا سکتے ہیں۔

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 4 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 7 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 7 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 6 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 5 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 5 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 6 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 4 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 6 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 6 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 7 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 6 دن قبل



