14 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم کی تقریبِ رونمائی میں شوبز شخصیات کی شرکت


(عبدالاسلام سے)
کیپیٹل سینما لاہور میں نئی پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کے پوسٹر اور ٹریلر کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں فلم کی کاسٹ سمیت معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں فلم کے ہیرو اداکار حیدر سلطان راہی، اداکارہ دیا جٹ، اچھی خان، فلم ڈائریکٹر مسعود بٹ، نوید پپو، جرار رضوی، جونی ملک، فلم ڈائریکٹر الیاس رانا، فلم پروڈیوسر ملک طارق، صفدر ملک سمیت دیگر فنکاروں اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر اداکار حیدر سلطان راہی اور فلم ڈائریکٹر مسعود بٹ نے فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کے پوسٹر کی رونمائی کی، جبکہ تقریب کے دوران فلم کا ٹریلر بھی پیش کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر مسعود بٹ نے کہا کہ پنجابی فلموں کے دلدادہ افراد آج بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں، فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا موضوع خوبصورت اور منفرد ہے، امید ہے کہ شائقین اسے پسند کریں گے۔
اداکار حیدر سلطان راہی نے کہا کہ ’’عشق بدمعاش‘‘ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے، جس میں نئے چہروں کو بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا میوزک بھی بہترین ہے اور شائقین کو فلم سے محظوظ ہونے کا موقع ملے گا۔
فلم کے ڈائریکٹر الیاس رانا نے بتایا کہ ’’عشق بدمعاش‘‘ کی شوٹنگ پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی ہے اور فلم کی تیاری کے دوران پوری ٹیم نے بھرپور محنت کی ہے۔
فلم کی نمایاں کاسٹ میں حیدر سلطان راہی، دیا جٹ، جہانگیر جانی اور سیف علی خان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، جبکہ فلم کی ہدایات الیاس رانا نے دی ہیں اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔
فلم کی ٹریلر لانچنگ تقریب میں موجود فنکاروں نے امید ظاہر کی کہ ’’عشق بدمعاش‘‘ پنجابی فلموں کے شائقین کو پسند آئے گی اور سینما گھروں میں اچھی پذیرائی حاصل کرے گی۔
عشق بدمعاش فلم 14 اگست کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- an hour ago
سابق صدر کو سزائے موت سنادی گئی
- 7 hours ago
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 3 days ago
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- 6 hours ago
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- 6 hours ago

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- 5 hours ago
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی
- 3 days ago

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- 6 hours ago

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- 4 hours ago

بیوی کو شوہر نے قتل کردیا، وجہ کیا نکلی؟
- 7 hours ago


