آئی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل، 2018 کے انتخابات سے متعلق سوالات اٹھاتے ہوئے انتخابی شفافیت پر وضاحت طلب کر لی


لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) پنجاب کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے قبل انہیں اپنی سیاسی کارکردگی اور انتخابی عمل سے متعلق عوام کو جواب دینا چاہیے۔
اپنے بیان میں شعیب صدیقی نے کہا کہ "80 سالہ خاتون سے الیکشن ہارنے والے خواجہ آصف کو دوسروں کو لیکچر دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔" انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر دفاع عوام سے معافی مانگیں اور وضاحت کریں کہ وہ مبینہ طور پر "بے ایمانی" سے انتخابات جیتنے کے الزامات پر کیا مؤقف رکھتے ہیں۔
آئی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ وہ عوام کو بتائیں کہ 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی کے لیے انہوں نے کن افراد سے حمایت حاصل کی اور ان کے بقول سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے سسر سے ملاقات کی حقیقت کیا تھی۔
شعیب صدیقی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کو دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے پہلے اپنے سیاسی کردار اور انتخابی معاملات کا حساب دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود متنازع انتخابی الزامات کی زد میں ہوں، انہیں دوسروں کو اخلاقیات کا درس دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بھی خواجہ آصف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے سامنے حقائق رکھے جائیں اور انتخابی عمل سے متعلق تمام سوالات کا جواب دیا جائے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل


