Advertisement
تفریح

عاطف اسلم نئی البم ’صبح آئے نا‘ ریلیز کریں گے, تاریخ سامنےآگئی

اسپاٹیفائی پر تقریباً 8 ارب اسٹریمز، موسیقی 184 ممالک میں مقبول؛ نئی البم میں 8 گیت شامل

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 23rd 2026, 4:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عاطف اسلم نئی البم ’صبح آئے نا‘ ریلیز کریں گے, تاریخ سامنےآگئی

کراچی: گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے موسیقی کی دنیا پر راج کرنے والے نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم 31 جولائی کو اپنی نئی میوزک البم ’صبح آئے نا‘ ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔

اسپاٹیفائی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق عاطف اسلم کے گیت اب تک تقریباً 8 ارب مرتبہ سنے جا چکے ہیں، جبکہ ان کے ماہانہ سامعین کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان کی موسیقی دنیا کے 184 ممالک میں باقاعدگی سے سنی جاتی ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران ان کے 96 فیصد اسٹریمز پاکستان سے باہر، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک سے آئے، جبکہ ان کے سامعین میں 85 فیصد نوجوان نسل (Gen Z) پر مشتمل ہے۔ اسی عرصے میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے اور پرانے صارفین نے ان کی موسیقی سنی، جبکہ ان کے گیت 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ذاتی پلے لسٹس کا حصہ بنے۔

اپنی نئی البم کے بارے میں عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ ’صبح آئے نا‘ ان کی اندرونی کشمکش سے خود شناسی تک کے سفر کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس البم کو مداحوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

31 جولائی کو ریلیز ہونے والی اس آٹھ گیتوں پر مشتمل البم میں صبح آئے نا، سفر میں ہوں، عشق، لیٹس ہیو سم فن، سن سجنا، ہوں عشق میں، چار یار اور سچے وعدے شامل ہیں۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 21 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 hours ago
Advertisement