آئی سی یو اور سرجری سے متعلق بلاگ کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا طوفان، بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نے خود اپنی صحت کے بارے میں وضاحت کر دی


ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی صحت سے متعلق ایک بلاگ نے مداحوں میں شدید تشویش پیدا کر دی۔ اداکار کی جانب سے اسپتال، سرجری اور آئی سی یو کا ذکر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ شدید علیل ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔
امیتابھ بچن نے اپنے ذاتی بلاگ میں لکھا تھا کہ وہ اسپتال میں رہے، ان کی سرجری ہوئی اور وہ آئی سی یو میں بھی زیرِ علاج رہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اسپتال سے گھر واپسی کے بعد کا مرحلہ جسمانی، ذہنی اور عملی طور پر زندگی کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک ہوتا ہے۔ ان کے ان الفاظ نے مداحوں کو پریشان کر دیا اور سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
چند ہی گھنٹوں میں یہ خبر مختلف پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کرنے لگی اور کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔ تاہم بڑھتی ہوئی افواہوں کے بعد امیتابھ بچن نے خود وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بلاگ کو غلط انداز میں سمجھا گیا۔
اداکار نے واضح کیا کہ وہ خیریت سے ہیں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ بات درست نہیں کہ وہ اس وقت آئی سی یو میں ہیں یا حال ہی میں کسی نئی سرجری سے گزرے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تحریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، جس کی وجہ سے غیر ضروری تشویش پیدا ہوئی۔
امیتابھ بچن کی وضاحت سامنے آنے کے بعد مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی اور درازیٔ عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بالی ووڈ کے کئی فنکاروں اور مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر ان کے لیے خیرسگالی کے پیغامات شیئر کیے۔
83 سالہ امیتابھ بچن آج بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے مصروف ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور مختلف فلمی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ ان کی صحت سے متعلق ہر خبر پر مداح خصوصی نظر رکھتے ہیں، اسی لیے ان کے حالیہ بلاگ نے چند ہی گھنٹوں میں عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل




