Advertisement
تفریح

دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، خوش قسمت کون؟

مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے دیرینہ دوست تھییا بوئسن سے نجی تقریب میں شادی کر لی، تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا: "مجھے مسز بیسٹ مل گئیں"

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 22nd 2026, 4:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، خوش قسمت کون؟

ویب ڈیسک: دنیا کے سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) اپنی دیرینہ دوست اور جنوبی افریقی کانٹینٹ کریئیٹر تھییا بوئسن کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

جمی ڈونلڈسن نے اپنی شادی کی خوشخبری سوشل میڈیا پر ساحلِ سمندر پر لی گئی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے سنائی۔ انہوں نے تصاویر کے ساتھ لکھا، "مجھے مسز بیسٹ مل گئیں، اور یہ میری زندگی کا سب سے بہترین دن تھا۔" اس اعلان کے بعد دنیا بھر سے لاکھوں مداحوں اور معروف شخصیات نے انہیں مبارک باد دی۔

شادی کی تقریب جولائی میں برٹش ورجن آئی لینڈز میں رچرڈ برینسن کے نجی جزیرے نیکر آئی لینڈ پر منعقد ہوئی، جس میں صرف تقریباً 70 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

تقریب سے قبل مہمانوں کے لیے کائٹ سرفنگ، سنورکلنگ، بورڈ گیمز اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ دلہن تھییا بوئسن نے Nicole + Felicia Couture کا تیار کردہ عروسی لباس اور مسٹر بیسٹ نے Ralph Lauren کا ٹکسڈو زیب تن کیا۔

شادی کے بعد تھییا بوئسن نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے شادی محض ایک رسمی مرحلہ ہے، کیونکہ دونوں ابتدا ہی سے زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کر چکے تھے، فرق صرف اتنا ہے کہ اب پوری دنیا ان کے رشتے سے آگاہ ہو چکی ہے۔

تھییا بوئسن جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی معروف گیمنگ کانٹینٹ کریئیٹر، مصنفہ اور نفسیات و قانون کی تعلیم یافتہ شخصیت ہیں۔ ان کی جمی ڈونلڈسن سے پہلی ملاقات 2022 میں جنوبی افریقہ میں ہوئی، جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔

کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد مسٹر بیسٹ نے دسمبر 2024 میں کرسمس کے موقع پر خاندانی تقریب کے دوران تھییا کو شادی کی پیشکش کی تھی، اور اب دونوں نے اپنی مشترکہ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 13 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 17 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
Advertisement