Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی افغان سرحد پر بڑی کارروائی، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ

اہم اہداف میں بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر علیم خان اور کمانڈر اختر جانی خیل کے ٹریننگ سینٹرز (تربیتی مراکز) اور بھاری اسلحے کے گودام شامل ہیں، کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jun 10th 2026, 2:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کی افغان سرحد پر بڑی کارروائی، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ

اسلام آباد:سیکیورٹی فورسزنے پاک افغان سرحدی علاقوں میں کامیاب کارروائی کر تے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 26 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاک افغان سرحدی علاقوں میں خفیہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔

جاری کر دہ بیان کے مطابق 9 جون 2026 کو موسیٰ درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد فوری ردعمل کے طور پر آپریشن کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 جون 2026 کو شمالی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کے بعد دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائی تیز کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ایک مربوط اور منظم آپریشن کرتے ہوئے ‘فتنہ الخوارج’ کے ماسٹر مائنڈز اور منصوبہ سازوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت کے زیرِ سرپرستی دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث 26 خارجی ہلاک کر دیے گئے۔

وفاقی وزیر کے مطابق یہ کارروائیاں موسیٰ درہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (FC) کی چوکی، شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ اور بنوں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے ردِعمل کے طور پر کی گئیں۔

جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے 4 اہم اہداف، جن میں بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر علیم خان اور کمانڈر اختر جانی خیل کے ٹریننگ سینٹرز (تربیتی مراکز) اور بھاری اسلحے کے گودام شامل ہیں، کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

عطا تارڑ نے اپنے بیان میں عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا، کیونکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

Advertisement
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

  • 2 دن قبل
لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

  • 6 گھنٹے قبل
سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی

  • 3 دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

  • 12 گھنٹے قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

  • 4 دن قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

  • 4 دن قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق

ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق

  • 3 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

  • 4 دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

  • 12 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

  • 13 گھنٹے قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

  • 13 گھنٹے قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement