حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم متعارف کرا دی ہے، جو تاجروں اور انجمنِ تاجران کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے، بلال اظہر کیانی


اسلا م آباد:وفاقی حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرا دی ہے۔
؎تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نظام میں وسعت لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ٹیکس کی شرح بڑھانے کے بجائے اسے کم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ کم کیا جا سکے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باوجود ملکی معیشت مستحکم رہی اور حکومت نے مختلف چیلنجز کا مقابلہ اپنے وسائل سے کیا، کسی بیرونی مدد کی ضرورت پیش نہیں آئی، ملک میں ایک منصفانہ اور مؤثر ٹیکس نظام کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم متعارف کرا دی ہے، جو تاجروں اور انجمنِ تاجران کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے، اس اسکیم کا اطلاق ایسے دکانداروں پر ہوگا جن کا سالانہ ٹرن اوور 20 کروڑ روپے یا اس سے کم ہے، جبکہ دکاندار اپنی مرضی سے موجودہ ٹیکس نظام میں بھی رہ سکتے ہیں۔
دوران پریس کانفرنس بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اسکیم میں شامل دکانداروں کو ایف بی آر کی جانب سے خصوصی شناختی پلیٹ جاری کی جائے گی، جس پر دکان کا نام، این ٹی این اور ٹیکس سے متعلق معلومات درج ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ پلیٹ پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے ایف بی آر انسپکٹر تصدیق کرے گا اور کیو آر کوڈ اسکین کیے بغیر کسی انسپکٹر کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی،انہوں نے مزید کہا کہ اسکیم میں شامل دکانداروں کو عمومی آڈٹ سے استثنا حاصل ہوگا، جبکہ کسی خصوصی آڈٹ سے قبل تاجر تنظیموں سے مشاورت کی جائے گی۔ آڈٹ معاملات کے لیے ایک باقاعدہ کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، ملک میں 30 سے 40 لاکھ چھوٹے دکاندار موجود ہیں اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لانا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
پریس کانفرنس میں وزیر مملکت خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ کی حمایت سے اس اسکیم کو نافذ کیا جا رہا ہے، جبکہ ایف بی آر حکام اور تاجر برادری کے تعاون سے اسے حتمی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجروں کے ساتھ مل کر اس اسکیم کو کامیاب بنایا جائے گا۔

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 16 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 16 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 14 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 9 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 14 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 12 hours ago






