Advertisement
تفریح

مومنہ اقبال ہراسانی کیس: لیگی رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اداکارہ کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں ملزم ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں پر سائبر ہراسانی، بلیک میلنگ اور غیر قانونی نگرانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jun 5th 2026, 3:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مومنہ اقبال ہراسانی کیس: لیگی رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

لاہور:اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مبینہ معاملے میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درج کیا گیا ہے، جو اداکارہ کی مدعیت میں دائر کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ سمیرا خان اور دیگر ساتھیوں پر سائبر ہراسانی، بلیک میلنگ اور غیر قانونی نگرانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

درج کر دہ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر اداکارہ کی نگرانی کرتے رہے اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔مقدمے میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا کہ ثاقب چدھڑ کی پہلی شادی سے متعلق معلومات سامنے آنے پر مومنہ اقبال نے شادی سے انکار کیا، جس کے بعد مبینہ طور پر انہیں پرائیویٹ ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

متن کے مطابق 2023 میں بھی ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر جھوٹے الزامات لگا کر اداکارہ کا رشتہ ختم کروانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فریقین کی جانب سے اس حوالے سے مزید مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔

دسری جانب سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مبینہ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔عدالت نے ملزم کو 24 جون تک گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس دوران انہیں گرفتار نہ کریں۔

خیال رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال حال ہی میں حمزہ حبیب کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

Advertisement
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 18 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 days ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 20 hours ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 13 hours ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 days ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 18 hours ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 days ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 days ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 days ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 16 hours ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 19 hours ago
Advertisement