ایران جنگ کے نتیجے میں معاشی بحران پیدا ہوا، صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے: بلاول
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ظلم ایران تک محدود نہیں فلسطین میں بھی لوگوں کو شہید کیا گیا، دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ ایران جنگ کے نتیجے میں معاشی بحران پیدا ہوا ہے، صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے، پاکستان کی امن کی کوشش پر ہمیں فخر ہے۔
اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان (جی بی) کا دورہ کیا، گلگت بلتستان کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا، ایران میں بچوں کے اسکول میں میزائل مارا گیا، بیدردی سے عالمی قانون توڑتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کیا گیا، پچھلے الیکشن میں خوشی کا ماحول تھا،اس الیکشن میں سوگ کا ماحول ہے، ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ظلم ایران تک محدود نہیں فلسطین میں بھی لوگوں کو شہید کیا گیا، دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے ، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہےکہ امیر ،امیرتر ہو، بی آئی ایس پی اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے، بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بدقسمتی ہے حکمراں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ختم کرنا چاہتےہیں، ہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بچائیں گے، اس بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ فنڈ میں وزیراعظم سے اضافہ کروائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے دی،جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدرزرداری نے دیا، پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دینےکا اعلان ذوالفقار بھٹو نے بلتستان کی سرزمین سے کیا، 18ویں ترمیم میں دیےگئے اختیارات جی بی کو بھی دیے جائیں تو مسائل حل ہوں گے ، جی بی میں حق حاکمیت کے بعد حق ملکیت حاصل کرنا ہوگا، اسلام آباد کو ماننا ہوگا جی بی کے وسائل یہاں کے عوام کے ہیں، جب تک اسلام آباد نہیں مانےگا جی بی اور پاکستان میں ترقی ممکن نہیں ، جی بی کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے عوام دوست حکومت بنانی ہے یا عوام دشمن۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردیے، پیپلزپارٹی کی سیاست دوسری جماعتوں سےمختلف ہے، پیپلزپارٹی عام آدمی کی سیاست کرتی ہے، پیپلزپارٹی نے مزدوروں کو مالک بنایا اسی طریقے سے قومیں ترقی کرتی ہیں، صدر زرداری نے روٹی کپڑا اور مکان کو بینظیر کارڈ سے عملی طور ممکن بنایا، دیگر ممالک ہم سے پوچھتے تھےکہ کیسے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا ہم شروع کریں، شہید بی بی بھی جب آئیں روزگار لےکر آئیں۔
انہوں نےکہا کہ آج مسلم دنیا میں صرف پاکستان کے پاس ایٹمی قوت ہے، ملک کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا، آج بھی گڑھی خدا بخش سے پاکستان کا دفاع ہو رہا ہے، مشرف دور میں دیگر ممالک کے پاکستان میں بیسز بنے تھے، وہ صدر پاکستان کون تھا جس نے سلالہ واقعے کے بعد تمام اڈوں کو پاکستان میں بند کیا، صدر زرداری نے ملک میں دیگر ممالک کے اڈے ختم کرائے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 17 دہشتگرد ہلاک
- 4 hours ago

ملائیشیا،16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی
- a day ago

لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزی،ایران کا امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ معطل ، مذاکرات سے انکار
- a day ago

چین کے ساتھ کاروباری روابط میں غیر معمولی اضافہ اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے، وزیراعظم
- a day ago
اٹلی:4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
- 8 hours ago

اوگرا نے ایک دفعہ پھر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- a day ago

سیز فائر کے باوجود امریکی جارحیت کا سلسلہ جاری، ایرانی ٹھکانوں فضائی پر حملے،ایران کا بھرپور جواب
- 2 days ago

صدرِ زرداری نے وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دے دی
- a day ago
معروف مزاحیہ اداکار رفیع خاور المعروف ننھا کی برسی آج منائی جا رہی ہے
- 11 hours ago
پاکستان نے طویل مدتی تنازعات کے پھیلاؤ کے اثرات کے خطرات سے خبردارکردیا
- 11 hours ago
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 10 hours ago

پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
- a day ago








