جنید اکبر کی گرفتاری اور انہیں الیکشن کمپین سے روکنا قابل مذمت اور پری پول ریگنگ ہے،بیرسٹر گوہر


گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے دوران صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنیداکبرخان کوگلگت بلتستان پولیس نے ہنزل کے مقام پر حراست میں لیا، وہ الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کا دورہ کررہے تھے۔اُن کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ کا این او سی نہیں، گلگت سے نکل جائیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کو گرفتار کر لیا گیا، جنید اکبر اور ان کے ساتھیوں کو ہینزل کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنید اکبر اور ان کے ساتھیوں کو گلگت بلتستان سے باہر نکالا جائے گا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جنید اکبر کی گرفتاری اور انہیں الیکشن کمپین سے روکنا قابل مذمت اور پری پول ریگنگ ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک بھر میں لوگوں کو جانے کی اجازت ہونی چاہیے، گلگت بلتستان میں بھی سیاسی سپیس نہ دینے سے جمہوریت کو نقصان ہو گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن یکساں انتخابی مہم موقع دیں۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago


