فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی کیخلاف بلوچستان کی سیاسی قیادت متحد، کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
عورتوں اور معصوم بچوں کا خون بہا کر بھارت اور اس کے پراکسی دہشت گردوں کے مکروہ عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں،سیاسی قیادت


کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی قیادت نے کوئٹہ دھماکے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگرد عناصر کے خلاف متحد ہونے اور انہیں عبرتناک انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف سیاسی و حکومتی شخصیات نے نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کے واقعے کو انسانیت سوز اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔
رکن بلوچستان اسمبلی مینا مجید بلوچ نے کہا کہ عید کی چھٹیوں پر گھر جانے والے مسافروں، خواتین اور بچوں پر حملہ دراصل انسانیت پر حملہ ہے، عورتوں اور معصوم بچوں کا خون بہا کر بھارت اور اس کے پراکسی دہشت گردوں کے مکروہ عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔
اسی طرح رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے نہتے مسافروں پر حملے کو انسانیت، بلوچ روایات اور قومی اقدار پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔جبکہ سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشت گرد عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، نہتے شہریوں کا خون بہانے والوں کی اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، جبکہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور قابلِ نفرت عمل ہے۔انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
علاوہ ازاں رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے کوئٹہ دہشتگرد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، ان دہشتگردوں کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ کوئی قومیت، بلکہ یہ بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ایسے گھناؤنے حملے کرتے ہیں۔
بلوچستان کی سیاسی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کے غیور عوام دہشت گردی کے خلاف، امن و امان کے قیام اور قومی سلامتی کیلئے اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 8 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 10 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل



