صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہتے ہیں،مذاکرات کا اگلا دور جلد پاکستان میں ہوگا،شہبازشریف
فیلڈمارشل عاصم منیر نے ٹرمپ کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کی نمائندگی کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششیں قابلِ قدر ہیں،وزیر اعظم


ہانگژو: وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلادورجلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہاز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، امید ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا اگلادور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا شہباز شریف سعودیہ، قطر، ترکیہ، مصر، یو اے ای، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں سے رابطہ مفید رہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس پورے عمل میں فیلڈ مارشل کی انتھک کوششوں کو سراہتا ہوں۔
جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہتے ہیں، خطے میں امن کیلئے امریکی صدرنے اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے فون پربات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈمارشل عاصم منیر نے ٹرمپ کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کی نمائندگی کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ زیادہ تر معاملات طے کر لیے ہیں، ڈیل کا اعلان جلد متوقع ہے۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 3 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 8 hours ago



