۔بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر، اسٹائلسٹ اور فیشن آئیکون آمنہ انعام نے مصر میں فیشن ویک کرنے کا اعلان کردیا
ڈیزائنر کہتی ہیں فیشن ویک یکم جون سے سات جون کو مصر میں ہوگا، لاہور میں تھیلسیمیا کے مریضوں کے ساتھ ایک فیشن شو بھی کروں گی

لاہور: ۔بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر، اسٹائلسٹ اور فیشن آئیکون آمنہ انعام نے مصر میں فیشن ویک کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آمنہ انعام نے کہا کہ مصر میں ہونے والے فیشن ویک کے بعد پاکستان میں بھی فیشن ویک ہوگا۔ آمنہ انعام نے کہا کہ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور ثقافتی حسن سے مالا مال ملک ہے اور پاکستانی نوجوان اگر محنت، مستقل مزاجی اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں تو وہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔پاکستان میں این جی اوز کے ساتھ بھی کام کروں گی ۔
میں نے سندس فاؤنڈیشن کا وزٹ کیا ہے۔تھیلسیمیا کے مریضوں کے ساتھ ایک فیشن شو کرنے کا ارادہ ہے۔پریس کانفرنس کے دوران آمنہ انعام نے اپنے بین الاقوامی فیشن سفر، عالمی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر شوبز، فیشن، میڈیا اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی موجود تھیں.پریس کانفرنس میں لاہور پریس کلب کی نائب صدر مدیحہ الماس ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، محسن جعفر ، عاطف انصاری ، عاکب انصاری موجود تھے۔
آمنہ انعام نے کہا کہ انہیں دنیا کے بڑے فیشن پلیٹ فارمز جیسے London Fashion Week، Paris Fashion Week، Milan Fashion Week، Dubai Fashion Week اور New York Fashion Week میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، جہاں ان کے ملبوسات اور تخلیقی ڈیزائنز کو بین الاقوامی سطح پر بے حد سراہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیویارک فیشن ویک میں انہیں “بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ” سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ حال ہی میں ان کے ڈیزائنز کو پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے خصوصی پذیرائی حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ملبوسات کو پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک کی معروف شخصیات نے بھی زیب تن کیا۔ معروف اداکار عمران عباس، بھارتی گلوکار Guru Randhawa اور مس یونیورس Harnaaz Sandhu کی جانب سے ان کے ڈیزائنز کی ماڈلنگ نے عالمی فیشن انڈسٹری میں پاکستانی فیشن کو نئی پہچان دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے ڈیزائنز میں پاکستانی ثقافت، روایتی رنگوں اور مشرقی و مغربی فیشن کے حسین امتزاج کو اجاگر کریں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور خوبصورت تشخص سامنے آسکے۔
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے آمنہ انعام نے کہا کہ وہ اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران مختلف ثقافتی تقریبات، خواتین کی فلاح و بہبود کے پروگرامز اور فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیشن صرف خوبصورتی کا نام نہیں بلکہ یہ ثقافت، شناخت اور معاشرتی شعور کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔
انہوں نے نوجوان فیشن ڈیزائنرز کو مشورہ دیا کہ وہ جدید عالمی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھیں مگر اپنی ثقافتی شناخت اور مشرقی روایات کو ہرگز فراموش نہ کریں کیونکہ یہی چیز پاکستانی فیشن کو دنیا بھر میں منفرد بناتی ہے۔دنیا میں جہاں جہاں فیشن ویک میں منعقد ہوتے ہیں ہم ان کے پراڈکٹ کو سیل کرنے میں آسانی پیدا کرسکتے ہیں۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر آمنہ انعام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی عالمی سطح پر پاکستانی فیشن، ثقافت اور نوجوان ٹیلنٹ کو متعارف کروانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گی جبکہ فلاحی اور سماجی سرگرمیوں میں بھی بھرپور انداز میں حصہ لیتی رہیں گی۔
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 21 گھنٹے قبل

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
- 2 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- ایک دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- ایک دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 21 منٹ قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- ایک گھنٹہ قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- ایک گھنٹہ قبل
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟
- 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل


