فیلڈ مارشل نے کہا کہ پروپیگنڈے، جھوٹی خبروں یا بیرونی پشت پناہی میں کی جانے والی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالی جا سکتی

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
وہ آج (منگل) کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کر رہے تھے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پروپیگنڈے، جھوٹی خبروں یا بیرونی پشت پناہی میں کی جانے والی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالی جا سکتی۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جو دشمن قوتیں پراکسیز اور پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں وہ ریاست کے عزم اور عوام کے اتحادکے ذریعے بالآخر ناکام ہوں گی۔
فیلڈ مارشل نے جدید جنگ کی تیزی سے بدلتی ہوئی نوعیت کے پیش نظر ،جدید ٹیکنالوجیز، کثیر جہتی کارروائیوں، تینوں مسلح افواج کے باہمی اشتراک اور مستقبل کے جنگی میدان کے چیلنجز سے باخبر رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 4 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل



