Advertisement
پاکستان

شہباز شریف سے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال

رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 28th 2026, 3:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہباز شریف سے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کو نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی خوشگوار اور دوستانہ گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کے ہم منصب کو خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں اور روابط سے آگاہ کیا۔

بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے امریکہ اور ایران کے درمیان روابط اور پاکستان کی تعمیری سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

محمد شہباز شریف نے کرسٹوفر لکسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے اور دنیا میں امن، مکالمے اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

رابطے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم نے دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 40 minutes ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 5 hours ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • a day ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 34 minutes ago
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 2 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 20 hours ago
Advertisement