Advertisement
پاکستان

صدر ِ مملکت نے چینی پروفیسر پان ژیانگ بن کو ستارۂ پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا

پروفیسر پان ژیانگ بن انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور کارڈیک سرجن ہیں۔پان ژیانگ بن فو وائی ہسپتال، چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے نائب صدرہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 27th 2026, 3:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر ِ مملکت نے چینی پروفیسر پان ژیانگ بن کو ستارۂ پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا

چانگشا: صدر آصف علی زرداری نے پروفیسر پان ژیانگ بن کو ستارۂ پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگشا میں خصوصی تقریبِ اعزاز کا انعقاد کیا گیا،جس میں پروفیسر پان ژیانگ بن کو شعبہ امراضِ قلب میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔پروفیسر پان ژیانگ نے پاکستان میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے نمایاں کام کیا ہے۔

پروفیسر پان ژیانگ بن انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور کارڈیک سرجن ہیں۔پان ژیانگ بن فو وائی ہسپتال، چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے نائب صدرہیں۔ پان ژیانگ بن نیشنل انٹروینشنل کوالٹی کنٹرول سینٹر برائے اسٹرکچرل ہارٹ ڈیزیز کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

عالمی سطح پر تسلیم شدہ ماہر پروفیسر پان ژیانگ بن کا جدید تشخیصی و علاجی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں قائدانہ کردار ہے۔پان ژیانگ کے نام متعدد عالمی سطح کی اولین طبی ایجادات کے پیٹنٹ موجود ہیں۔الٹراساؤنڈ کی مدد سے ایسے طریقۂ علاج، بغیر سرجری کے، شعاعوں کے اثرات سے کئے جاتے ہیں ۔

پروفیسر پان نے جنوری 2025 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ پروفیسر پان اور ان کی ٹیم نے پیدائشی دل کے امراض میں مبتلا بچوں کے علاج کیے۔پروفیسر پان اورانکی ٹیم نے پاکستانی طبی ماہرین کو جدید انٹروینشنل تکنیکوں کی خصوصی تربیت بھی فراہم کی۔

صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پروفیسر پان کی کاوشوں سے پاکستان کے شعبۂ صحت کی استعداد میں اضافہ ہوا۔ پروفیسر پان کی کاوشوں سے شعبۂ صحت میں بہتری پاک چین تعاون کے عملی فوائد کی عکاس ہے۔

تقریب میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈ ونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 15 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • an hour ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 19 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
Advertisement