پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت ثابت کی،عطا تارڑ
پہلگام واقعے پر پاکستان کا واضح اور دوٹوک مؤقف پیش کیا، جو سفارتی محاذ پر ایک اہم ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا،عطا تارڑ


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت ثابت کی، پاکستانی قوم اپنی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ایک سال قبل کاکول میں پہلگام واقعے پر پاکستان کا واضح اور دوٹوک مؤقف پیش کیا، جو سفارتی محاذ پر ایک اہم ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جب کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پہلگام واقعے کو ایک المیہ قرار دیتے ہوئے بلیم گیم ختم کرنے پر زور دیا اور شفاف و غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان نے پہلگام واقعے کے متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا، جب کہ پاکستان کے تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا اور کئی بیرونی ممالک نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ناصرف دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار نہیں کرتا بلکہ دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا ہے اور اس جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہا ہے، افواج پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے ملک کا بھرپور دفاع کیا اور معرکۂ حق میں دشمن کو مؤثر جواب دے کر اپنی طاقت کا لوہا منوایا، پوری قوم دفاعِ وطن کے لیے افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستانی قوم اپنی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی اور پاکستان کو عالمی سطح پر عزت، وقار اور اعتماد حاصل ہوا ہے، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کا مورال بھی بلند ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا سچ عالمی سطح پر ایک روشن حقیقت کے طور پر سامنے آیا جب کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور من گھڑت بیانیے کو عالمی سطح پر پذیرائی نہیں مل سکی اور کاکول میں وزیراعظم کا خطاب تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago


