Advertisement
پاکستان

بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

سپہ سالارنے دشمن کی کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کا فوری اورفیصلہ کن جواب دینے کاعزم دہرایا اور کہا کہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 24th 2026, 2:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، فیلڈ مارشل  عاصم منیر

اسلام آباد:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی اشتعال انگیزی اور جنت نظیر وادی کشمیر پر دو ٹوک مؤقف اپنایا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کا عزم کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 16اپریل 2025 کو اوورسیز پاکستانیوں کی پروقار تقریب سے تاریخی خطاب میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر قرار دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان کے سپہ سالارنے دشمن کی کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کا فوری اورفیصلہ کن جواب دینے کاعزم دہرایا اور کہا کہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی جانب سے کشمیر کے مکینوں کو غیرمتزلزل حمایت کا یقین دلایا اور واضح کیا کہ جنت نظیر وادی پر پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے ، یہ ہماری شہہ رگ تھی، ہماری شہہ رگ ہے۔

اپنے تاریخی خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جنت نظیر وادی کے عوام غاصب بھارتی فوج کے خلاف لڑرہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں، پاک فوج اور سکیورٹی ادارے بھارتی پراکسی امن دشمنوں کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے یہ تاریخی الفاظ ایک مکمل دفاعی ڈاکٹرائن ہے جو دشمن کو پسپائی اور قوم کو تحفظ کا احساس دلاتا ہے، سپہ سالار نے بھارتی فوج کی عددی برتری کو بےاثر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کا دفاع مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 18 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement