انرجی سیکیورٹی اب ملک کی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے،شہباز شریف
موجودہ علاقائی صورتحال میں توانائی کی بچت اور بروقت اقدامات کے باعث توانائی کا کوئی بحران پیدا نہیں ہوا،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انرجی سیکیورٹی اب ملک کی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی توانائی ضروریات، مستقبل کی حکمت عملی اور موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس لغاری، عطاللہ تارڑ، علی پرویز ملک، احسن اقبال، مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انرجی سیکیورٹی اب ملک کی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں توانائی کی بچت اور بروقت اقدامات کے باعث توانائی کا کوئی بحران پیدا نہیں ہوا۔
دوران اجلاس وزیراعظم نے ہدایت دی کہ مستقبل کی توانائی ضروریات کے پیش نظر ملک میں خام تیل کے اسٹریٹجک ذخائر رکھنے کے منصوبے پر کام جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ توانائی کی بچت اور پائیدار ترقی کے لیے ذرائع آمد و رفت کو بتدریج ماحول دوست برقی ذرائع (ای وی) پر منتقل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سرکاری استعمال کے لیے صرف بجلی سے چلنے والی بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدی جائیں اور ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ وزیراعظم نے شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کی اسٹوریج کے لیے بیٹریوں کے حصول کو آسان بنانے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے اور مقامی سطح پر معیاری اسٹوریج بیٹریوں کی تیاری کی حوصلہ افزائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں توانائی کے شعبے کے لیے قائم نیشنل کوارڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این سی ایم سی) روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت پیٹرولیم کے وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ غذائی سیکیورٹی کی صورتحال بھی مستحکم ہے۔
بریفنگ کے مطابق تیل و گیس کمپنیوں کی مسلسل کوششوں سے مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ گرڈ سطح پر بیٹری اسٹوریج کے لیے دو تجرباتی منصوبوں کا پی سی ون تیار کیا جا رہا ہے۔
دوران اجلاس بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شمسی توانائی پیدا کرنے والے گھریلو صارفین کو بیٹری اسٹوریج نصب کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 12 hours ago
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 12 hours ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 2 days ago

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 5 hours ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 3 days ago
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 11 hours ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 11 hours ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 3 days ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 days ago
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 12 hours ago


