فیلڈمارشل کا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے حوالے سے صدرٹرمپ سے رابطہ، رائٹرز کا دعویٰ
ن فیلڈ مارشل نے آبی گزرگاہ میں ممکنہ رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے نہ صرف مذاکرات بلکہ خطے کے استحکام پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے،ذرائع


ویب ڈیسک: برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا ہے۔
رائٹرزکے مطابقرابطے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایرانی بندرگاہوں کی ممکنہ ناکہ بندی سے متعلق ان کے مؤقف پر غور کریں گے، جسے ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے۔
رائٹرز کا مزید کہنا ہے کہ ایک پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ گفتگو ایک ٹیلیفونک رابطے کے دوران ہوئی،جب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
رابطے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آبی گزرگاہ میں ممکنہ رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے نہ صرف مذاکرات بلکہ خطے کے استحکام پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
تاہم امریکہ کی جانب سے اس گفتگو کی تفصیلات کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم پاکستان حالیہ عرصے میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کردار ادا کر رہا ہے، اگرچہ اب تک اس کے نتائج محدود رہے ہیں۔
خیال رہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب ایران نے امریکہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا۔
اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق موجودہ حالات مزید بات چیت کے لیے سازگار نہیں،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حالیہ اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں۔
ان کے مطابق امریکہ نے حال ہی میں ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کیے ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔ترجمان اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا کہ امریکہ اپنے تجربات سے کوئی سبق نہیں سیکھ رہا اور اس کا طرزِ عمل کسی مثبت نتیجے تک نہیں پہنچ سکتا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 11 minutes ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- an hour ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 15 hours ago

