وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،امریکا ،ایران مذاکرات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور مشکل حالات میں سعودی قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی، صبر و تحمل کو سراہا،شہباز شریف


جدہ:وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان بدھ کو جدہ میں ملاقات ہوئی جس میں ایران، امریکامذاکرات اور خطے میں پائیدار امن ، استحکام سے متعلق پاکستان کی جانب سے کیجانے والی کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جدہ میں وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے لیے یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے حالیہ صورتحال میں سعودی عرب کی جانب سے مثالی صبر اور تحمل کو سراہا۔
ولی عہدےسے ملاقات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
بیان کے مطابق تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کی امن کوششوں سے متعلق حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس کی وجہ سے امریکہ ایران جنگ بندی ہوئی اور حال ہی میں اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی مذاکرات کا دور ہوا۔ سعودی ولی عہد نے امن کے اس عمل میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تعمیری کردار کو سراہا۔
وزیر اعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مملکت سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان منفرد تعلقات ہیں دونوں ملک معاہدے کے تحت اسٹریٹجک دفاعی شراکت دار ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف تین ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچے تومکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز نے جدہ ایئرپورٹ پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی بھی وفد میں شامل ہیں۔
علاوہ ازاں محمد شہبازشریف قطر کابھی دورہ کریں گے ۔وزیرعظم ،قطر کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کریں گے۔
جس کے بعد وزیر اعظم پانچویں اناطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔وہ فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے"لیڈرز پینل" میں شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران محمد شہبازشریف کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 6 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 19 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 3 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل


