پاکستان دنیا کی امیدوں کا محور بنا، کئی دہائیوں بعد امریکہ ایران کو ایک میز پر بٹھایا،وزیر اعظم
فیلڈ مارشل کو شاباش اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوران کی ٹیم بھی خراج تحسین کی مستحق ہے،شباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کی امیدوں کا محور بنا، کئی دہائیوں بعد امریکہ ایران کو ایک میز پر بٹھایا، پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد ٹاکس اور پاکستان کے ثالثی کے کردار کے حوالے سے شرکا کو اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے مذاکراتی عمل کے لیے شبانہ روزکاوشوں سے ایران اور امریکہ کے اعلی سطح وفود براہ راست مذاکرات کی میز پر بیٹھے۔دونوں ملک پاکستان کی امن کاوشوں کے معترف ہیں۔
،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی امیدوں کا محور بنا، کئی دہائیوں بعد امریکہ ایران کو ایک میز پر بٹھایا، پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا، امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے، دونوں ملکوں کے وفود ہماری درخواست پر تشریف لائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دعوت قبول کرنے کا ایران اور امریکا کے صدور کا مشکور ہوں، یہ میری نہیں پاکستان کےعوام کی عزت ہے، ایران اور امریکا نے 2 ہفتے کی جنگ بندی پراتفاق کیا، دونوں ملکوں کےاعلیٰ سطح وفود میں 21گھنٹے تک بات چیت جاری رہی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن کی بحالی کے لیے ثالثی کا موقع ملا، ابھی تک سیزفائر قائم ہے، معاملات کو حل کرانے کے لیے پوری کوشش جاری ہے، یہ تاریخی لمحہ وطن عزیز کے 24 کروڑ عوام کے لیے باعث فخر ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے خلوص نیت سے کردار اداکیاہے۔امریکہ اور ایران کے درمیان 47سال میں پہلی بار اسلام آباد میں اعلی ترین سطح پرمذاکرات اہم پیشرفت ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی جاری ہے۔ تصفیہ طلب نکات حل کرنے کے لیے بھرپور کاوشیں جاری ہیں ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کو شاباش اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوران کی ٹیم بھی خراج تحسین کی مستحق ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر راتوں کو جاگے، اُن کی فراست سے عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد ہوا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پرہونے والے معاہدوں کی تاریخ پرنظر دوڑائیں تو ان کے لیے طویل عرصہ لگا۔اسلام آباد ٹاکس کے لیے مثبت اور تاریخی کردار پربین الاقوامی برادری میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

