وزیراعظم روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو ایک بااثر عالمی رہنما اور مدبر شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں اور ان سے ملاقات کے لیے پُرجوش ہیں،سفیر فیصل ترمذی


ماسکو: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف جون میں روس کا دورہ کر سکتے ہیں اور اس دوران ولادیمیر پوتن سے ملاقات متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے ماسکو میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ دورے کی تاریخوں پر کام جاری ہے اور امید ہے کہ جون تک یہ اہم دورہ ممکن ہو سکے گا۔
انٹرویو میں سفیر نے کہا کہ وزیراعظم اس دورے کو ایک تاریخی موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور وہ روسی صدر سے ملاقات کے خواہاں ہیں،وزیراعظم شہباز شریف روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو ایک بااثر عالمی رہنما اور مدبر شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں اور ان سے ملاقات کے لیے پُرجوش ہیں۔
دوران انٹرویو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئےسفیر فیصل نیاز ترمذی بتایا کہ پاکستان نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل پر اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
انٹرویو میں انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان سفارتی چینلز ہمیشہ فعال رہے ہیں اور انہی کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
سفیرِ پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر سفارتی کوششوں میں بھرپور حصہ لیتا رہے گا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago


