Advertisement
پاکستان

اسحا ق ڈار کا دورہ بیجنگ: ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، چین

امریکا اور اسرائیل فوجی کارروائیاں روکیں اور فوری جنگ بندی کریں، پانی کے پلانٹس اور جوہری ری ایکٹرز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں،چین

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 31st 2026, 2:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسحا ق ڈار کا دورہ بیجنگ: ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، چین

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ چین انتہائی اہم ہے، ایران سمیت دیگر علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تین چینی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرے ہیں، جہازوں کو راستہ دینے پر ایران حکام کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ جنگ کے دوران تاریخی مقامات کو پہنچنے والے نقصان پر گہرا دکھ ہے، امریکا اور اسرائیل فوجی کارروائیاں روکیں اور فوری جنگ بندی کریں، پانی کے پلانٹس اور جوہری ری ایکٹرز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں، چین خطے میں امن کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ چین اہم ہے، پاکستان اور چین ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک جنگ کو روکنے اور امن کے فروغ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

قبل ازیں چین نے ایران جنگ بندی کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کی تھی،چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے کہا تھا کہ چین پاکستان کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو سراہتا ہے اور پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان ماؤننگ نے کہا کہ چین اس بات کا خواہاں ہے کہ پاکستان سمیت متعلقہ تمام فریقوں کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ مشترکہ طور پر جنگ بندی کو فروغ دیا جا سکے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جاسکے۔

خیال رہے کہ مشر ق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی خاتمے اور جنگ بندی مذاکرات کے حوالےسے پاکستان ،سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزارئے خارجہ کی بیٹھک کے بعد اسحاق ڈار کا دورہ چین انتہائی اہم تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 20 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 15 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 20 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 11 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
Advertisement