صدر یورپین کونسل کا وزیراعظم کو فون،مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے کوششوں پر پاکستان کے کردار کی تعریف
یورپی کونسل کو ایران جنگ کے عالمی ممالک پر اثرات پر سخت تشویش ہے، پاکستان کو اس کی امن کی کوششوں کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں،صدر


اسلام آباد:وزیراعظم کو یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے فون کیا اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی اور اس کے عالمی معیشت پر اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بحران کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے یورپی کونسل کے صدر کو مشرق وسطیٰ کے بحران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں سے متعلق تازہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا،یورپی کونسل کے صدر نے پاکستان کی امن کوششوں کی تائید کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ یورپی یونین خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے تمام سفارتی اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ان تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ ماہ برسلز کا ان کا طے شدہ دورہ مؤخر ہو گیا تھا،یورپی کونسل کے صدر نے کہا کہ وہ باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر وزیراعظم کا برسلز میں خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔
جی ایس پی پلس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ 28-29 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے پاکستان-یورپی یونین بزنس فورم کا افتتاح کرنے کے منتظر ہیں۔
اپنے بیان میں صدر یورپی کونسل نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم سے تعمیری ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، بات چیت میں ایران جنگ کے حوالے سے اہم پیش رفت اور مصری، سعودی، ترکیے اور پاکستانی وزیر خارجہ کی اسلام آباد میں اہم ملاقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
صدر یورپی کونسل نے کہا کہ یورپی کونسل کو ایران جنگ کے عالمی ممالک پر اثرات پر سخت تشویش ہے، پاکستان کو اس کی امن کی کوششوں کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ صرف مکالمہ اور سفارت کاری ہی مشرقِ وسطیٰ میں اقوامِ متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے مکمل احترام کے ساتھ امن اور استحکام بحال کر سکتے ہیں۔
اس موقع پروزیراعظم نے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئین کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل


