مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: اسحاق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کے بعد ترک ہم منصب سے ملاقات
ملاقات میں امن واستحکام کے لیے مکالمے، کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری پر زور دیا گیا، ملاقات میں علاقائی ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا،ترجمان


اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بحران کے حل کیلئے پاکستان کی جانب سے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں،اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے بعد ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دفتر خارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا استقبال کیا۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی توثیق کی گئی جبکہ ملاقات میں ایران سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کامزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان امن واستحکام کے لیے مکالمے، کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری پر زور دیا گیا، ملاقات میں علاقائی ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سےقبل مصری وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 4 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 6 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل



