Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کو تمام فریقوں تک پاکستان کی تعمیری سفارتی رسائی کے بارے میں آگاہ کیا جس میں کشیدگی کم کرنے اور اختلافات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیاگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 25th 2026, 4:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج صبح سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

انہوں نے سعودی ولی عہد کو تمام فریقوں تک پاکستان کی تعمیری سفارتی رسائی کے بارے میں آگاہ کیا جس میں کشیدگی کم کرنے اور اختلافات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیاگیا۔

ولی عہد نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں پر پاکستان کی طرف سے شدید مذمت کا اعادہ کیا اور ایک بار پھر اس مشکل وقت میں سعودی عرب اور اس کے عوام کیلئے پاکستان کی مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔

موجودہ بحران میں غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کرنے پر سعودی قیادت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب اور اس کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، جس طرح انہوں نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعظم نے فوری طور پر جنگ کے خاتمے اورحالات معمول پر لانے پر زور دیا تاکہ علاقائی صورتحال کو مستحکم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امت کی صفوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

اپنی خوشگوار اور دوستانہ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور سعودی عرب کے ولی عہد اور برادر عوام کو عید الفطر کی دلی مبارکباد دی۔ سعودی ولی عہد کی طرف سے بھی انتہائی احسن انداز میں جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کیا گیا۔

Advertisement
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 18 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
Advertisement