Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کا ایرانی صدرمسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ، عید الفطر اور نوروز کی مبارکباد دی

وزیراعظم نے خلیجی خطے میں جاری خطرناک صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات اور سفارتکاری کی فوری ضرورت پر زور دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 23rd 2026, 5:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کا ایرانی صدرمسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ، عید الفطر اور نوروز کی مبارکباد دی

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پرگفتگو کی اور ایران کے صدر اور برادر ایرانی عوام کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر اور برادر عوامِ ایران کو عیدالفطر اور نوروز کی دلی مبارکباد پیش کی۔

جس کےجواب میں ایرانی صدر نے بھی ان جذبات کا پرتپاک انداز میں جواب دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے بطور ہمسایہ اور برادر ملک جاری کشیدگی کے تناظر میں بہادر ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرےدکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں ومتاثرین کی جلد صحتیابی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

دوران گفتگو وزیراعظم نے خلیجی خطے میں جاری خطرناک صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات اور سفارتکاری کی فوری ضرورت پر زور دیا اور امت مسلمہ کے درمیان اتحادویکجہتی کی اہمیت پربھی زور دیا۔

ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم نے ایرانی قیادت کو پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 17 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 13 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
Advertisement