Advertisement
پاکستان

یومِ پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے،مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

لاہور میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی پرچم لہرایا، وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بھی تقریب میں شرکت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 23rd 2026, 2:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یومِ پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے،مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

ویب ڈیسک: 23 مارچ وطن سے تجدید عہد کا دن ہے، ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں اس حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، اس کے علاوہ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک اور قوم کی سلامتی و ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

تاہم مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر اس دفعہ ملکی سطح پر جاری کفایت شعاری کے تحت یوم پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے، اس دن کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے۔

لاہور میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی پرچم لہرایا، وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔

تقریب کے دوران پاک فضائیہ نے مزارِ اقبال کی سیکیورٹی کا چارج سنبھال لیا، جبکہ اس سے قبل سیکیورٹی کی ذمہ داری ستلج رینجرز کے پاس تھی، تقریب نے یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے قومی جوش و جذبے کو مزید تقویت دی۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئرمین اکیڈمی کورنگی کریک تھے۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

علاوہ ازاں کراچی میںیوم پاکستان پر گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، سندھ کابینہ کے اراکین بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، بعدازاں دونوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 3 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 19 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 6 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
Advertisement