صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے قاہرہ میں غزہ کے یتیم بچوں اور مہاجرین کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں
نمازعید کی ادائیگی کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرانتظام رہائشی ٹاور پہنچے، یتیم بچوں کو عیدی اور تحائف دئیے، ان کے ساتھ وقت گزارا

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ کر غزہ کے مظلوم مہاجرین اور یتیم بچوں کے ساتھ عید منائی۔
نماز عید کی ادائیگی کے فوراً بعد الخدمت کے زیر انتظام غزہ متاثرین کے لیے مختص رہائشی ٹاور پہنچے، جہاں انہوں نے فلسطینی خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے سر پر دستِ شفقت رکھا، عید کی مبارکباد دی اور عیدی کے ساتھ تحائف پیش کیے۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے وہاں مقیم غزہ سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کو مسلسل مصائب کے باوجود ثابت قدمی اور صبر کا مظاہرہ کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر العبور میں غزہ کے یتیم بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں کو کھلونے، عیدی اور دیگر عید کے تحائف تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ میں اہلِ پاکستان کی جانب سے آپ سب کے لیے محبتوں اور دعاؤں کا پیغام لایا ہوں۔ پاکستانی عوام نہ صرف آپ کے لیے دعائیں کر رہے ہیں بلکہ اپنا مال بھی وقف کر رہے ہیں۔

غزہ کے اندر ریسکیو اور ریلیف کے بعد اب بحالی کے منصوبے بھی جاری ہیں، جبکہ مصر میں ہجرت کرنے والے مہاجرین کی میزبانی اور کفالت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
قبل ازیں جامعہ الازہر میں نماز جمعہ اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مختلف عمائدین اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں غزہ کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔بعد ازاں قاہرہ میں الخدمت کیمپ آفس کے سٹاف اور رضاکاروں سے عشائیہ پر میٹنگ میں ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف پر رہنمائی کی گئی۔ صدر الخدمت نے ٹیم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت پاکستان، مصر، غزہ، فلسطین، لبنان، اردن اور ترکیہ سمیت مختلف ممالک سے غزہ متاثرین کے لیے ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
فلسطینی عوام کی خدمت ایک بہت بڑی سعادت ہے اور بحالی تک یہ کاوشیں جاری رہیں گی۔یہ دورہ الخدمت کی جانب سے غزہ کے مظلوموں کے ساتھ یکجہتی اور انسانی ہمدردی کا ایک روشن باب ہے، جو پاکستانی عوام کی طرف سے فلسطین کے لیے مسلسل حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 14 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 22 منٹ قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل


