پاکستان دنیا بھرمیں اقوام کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،صدر،وزیراعظم کا پیغام
دین اسلام تمام نوع انسانی کے لئے امن و آشتی کا پیغام ہے، اسلام کو انتہاء پسند خیالات سے منسوب کرنا صریحاً لاعلمی ہے،شہباز شریف


اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر میں اقوام کے درمیان مذہبی رواداری کو فروغ دینے اور مسلمانوں کے لیے تحفظ کے احساس کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج منائے جانے والے اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے عالمی برادری سے نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف قانونی تحفظات کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن مسلم برادریوں کو درپیش تعصب اور تشدد میں اضافے اور مذہبی تنوع کے لیے رواداری اور احترام کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کراتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کو انتہا پسندی یا تشدد سے جوڑنے کی کوششیں جہالت کی عکاسی کرتی ہیں اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی کوششوں کو کمزور کرتی ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہےکہ دین اسلام تمام نوع انسانی کے لئے امن و آشتی کا پیغام ہے۔ اسلام کو انتہاء پسند خیالات سے منسوب کرنا صریحاً لاعلمی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اور بین الاقوامی قوانین کی نظر میں تمام انسان مساوی حقوق رکھتے ہیں۔معاشرتی عدم برداشت، بنیادی مذہبی آزادی اور باہمی اتحاد و رواداری جیسی اقدار کو کمزور کرنے کا باعث ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامو فوبیا کے تدارک کا عالمی دن،دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کی مذمت میں عالمی آواز ہے ۔ پاکستان اسلامو فوبیا پر مبنی تمام طرزعمل اور اس کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ مہذب معاشرے عقائد کی بنیاد پر انسانی حقوق میں تفریق نہیں کرتے بلکہ باہمی احترام و ایثار پر قائم ہوتے ہیں ۔پاکستان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ذمہ دارانہ انداز میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی اقوام عالم کے مابین مذہبی رواداری اور مسلمانوں کے احساس تحفظ کیلئےاپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago


